نیویارک میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلسہ اور جلوس، لٹل پاکستان یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شکاگ نعروں سے گونج اٹھا

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) انجمن غوثیہ امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک) پر سرور کونین ، نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے میلاد پاک کے حوالے سے عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت پاکستان سے آئے معروف علماءدین صاحبزادہ پیر سید شہزادہ فضیل عیاض قاسمی (والی¿ موہڑہ شریف ) ، مفتی محمد اقبال چشتی (مرکزی نائب صدر جماعت اہل سنت پاکستان )،مولانا علامہ سید مظفر حسین شاہ قادری (کیو ٹی وی ) ، علامہ افتخار احمد ہزاروی (آسٹریلیا) ، صاحبزادہ پیر سید علی رضا سیفی ، علامہ مفتی جمیل احمد راٹھور (کیو ٹی وی ) سمیت انجمن غوثیہ کے صدر پیر سید صفدر حسین شاہ ، مقامی علماءکرام و مشائخ عظام صاحبزادہ سید شہزاد مصطفی الحسینی ،قاری غلام رسول قادری ، صوفی مشتاق نقشبندی ، قاری محمد یونس قادری ، صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ ، علامہ بشارت احمد شاذی ،علامہ محمد نعیم الرحمن قادری ،علامہ رضاو¿ الدین صدیقی ، قاری محمد عثمان ، قاری سیف النبی ، حافظ عبدالقدیر سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ جلسہ و جلوس میلاد النبی ﷺ میں ثنا خوانان مصطفی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نقیبی، محمد علی سہروردی ، محمد اعظم چشتی، محمد اصغر چشتی، سجاد احمد بٹ ، حافظ اللہ رکھا، خان فیاض خان،مرزا منیر بیگ سمیت دیگر نے سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کی وجہ سے کونی آئی لینڈایونیو اور مکی مسجد یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔
پیر سید صفدر حسین شاہ کی زیر سرپرستی منعقدہ اس 28ویں جلوس عید میلاد النبی ﷺ میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے عاشقان اور عقیدت مندان رسول جن میں بڑی تعدا د میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے شرکت کی ۔ جلوس عید میلاد النبی ﷺ کا آغاز حسب روایت ایونیو ایچ سے ہوا جہاں پر پی آئی اے کار لیمو کے چوہدری ریاض اور افتخار بٹ اور ساتھیوں کے علاوہ چوہدری اظہر لادیاں اور چوہدری مظہر لادیاں کی جانب سے جلوس کے شرکاءکے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا

تاریخ اشاعت : 2014-01-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock