امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور یہ اعتراف نہیں کیا گیا تو امریکا کے ساتھ تعاون کی پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ڈالروں کے لیے نہیں بلکہ اصولوں کی بنیاد پر لڑی ہے۔ نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور یہ اعتراف نہیں کیا گیا تو امریکا کے ساتھ تعاون کی پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان نے سب سے زیادہ آپریشن کیے اور قربانیاں دیں۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock