ڈان ٹریول‘ دھوم ریسٹورنٹ اور شبیر رئیلٹی کے زیراہتمام انٹر فیتھ افطار ڈنرپاکستانی امریکن کمیونٹی سمیت اہم مقامی امریکی قائدین کی شرکت

 
 
نیویارک (نیوز ڈیسک) ڈان ٹریول، دھوم ریسٹورنٹ اور شبیر رئیلٹی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا انتظام کیا گیا جس میں ناسا کاﺅنٹی کے کمپٹرولر جارج ماراگوس (جو ساﺅتھ کاﺅنٹی ایگزیکٹو کےلئے امیدوار بھی ہیں)، لارا کیرن (کاﺅنٹی ایگزیکٹو کےلئے امیدوار) ، ہکسومل جیز آف کامرس کے صدر لائنل چٹی ، ہاﺅسنگ ڈویلپمنٹ کے مسٹر جیمز، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور دیگر اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ نیبرہڈ کے امریکنز کی معقول تعداد میں شمولیت تھی۔ یوں یہ افطار ڈنر ایک انٹرفیتھ اجتماع میں تبدیل ہو گیا، جس میں مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے جلنے کا موقع مل گیا۔ معروف نعت خواں امجد حسین نے خوبصورت نعت پیش کی۔ ممتاز عالم دین سید تصور حسین گیلانی نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی بیان کیا، انہوں نے مقدس مہینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی۔ امجد حسین نے مغرب کی اذان دی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے افطاری کی۔ ڈان ٹریول کے سعید حسن نے افطار ڈنر کے دیگر میزبانوں دھوم ریسٹورنٹ کے مسٹر پرویز اور شبیر رئیلٹی کے ہمایوں شبیر کے ہمراہ مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ افطار ڈنر میں امریکی اور پاکستانی مہمانوں کی اس قدر بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔ سعید حسن نے کہا کہ اس قسم کے اجتماعات سے کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمایوں شبیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، گرینڈ افطار ڈنر سے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، جارج ماراگوس، لارا کیرن، لائنل چٹی، مسٹر جیمز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے ڈان ٹریول، دھوم ریسٹورنٹ اور شبیر رئیلٹی کے افطار ڈنر کو کامیاب ترین قرار دیا۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-06-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock