پاکستان ڈے بروکلین میلہ اور کونی آئی لینڈ ایونیو مرچنٹس ایسوسی ایشن کا افطار ڈنر ، پولیس حکام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان ڈے بروکلین میلہ اور کونی آئی لینڈ ایونیو مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ ہفتے یہاں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار ڈنر میں 70پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جیمز پلمبو سمیت ان کے ساتھی حکام اور ناصر اعوان ، چوہدری حمید، حمید خان ، پیر سید صفدر حسین شاہ ، شیخ اشفاق، افتخار بٹ ،سجاد احمد بٹ ،نوید گوندل ، عارف شیخ ، راجہ ضمیر ، شیخ زاہد ، ملک جمیل پیرسعید احمد شاہ گجراتی اور محمد اصغر چشتی کے علاوہ میلہ کمیٹی اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔


اس موقع پر پولیس حکام کا ماہ رمضان المبارک کے دوران اوقات نماز ، نماز تراویح ، نما ز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر پولیس کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات پر ان کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ کمیونٹی ان کی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ پولیس حکام کی جانب سے میزبانان اور شرکاءکو رمضان کریم اور عید کی پیشگی مبارکباد دی گئی ۔
آخر میں پیر سید صفدر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی ۔


تاریخ اشاعت : 2017-06-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock