ٹرمپ کے حکم پر عمل نہ کیا جائے ، کیلی فورنیا فیڈرل جج نے ڈیفرڈ ایکشن آن چائلڈ ہڈ ارائیول (ڈاکہ)پروگرام ختم کرنے کے حکمنامے پر عملدامد روک دیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کم عمر میں امریکہ آنیوالے تارکین وطن کے عارضی لیگل سٹیٹس کے ڈیفرڈ ایکشن آن چائلڈ ہڈ ارائیول (ڈاکہ)پروگرام کے خاتمے کے اقدام پر عملدرامد عارضی طور پر روک دیا ہے


فیڈرل جج ولیم آل سپ نے اپنے حکمانے میں یہ بھی کہا ہے کہ انتظامیہ DACAدرخواستوں کی تجدید کےلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دے تاہم یہ حکمنامہ محدود ہے


 اس حکمانے کے مطابق وفاقی حکام کسی ایسے امیدوار کی درخواست نہیں وصول کرسکیں گے کہ جنہوں نے کبھی DACAپروگرام کے لئے اپلائی نہیں کیا،


کیلی فورنیا (اردو نیوز ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کم عمر میں امریکہ آنیوالے تارکین وطن کے عارضی لیگل سٹیٹس کے DACAپروگرام کے خاتمے کے اقدام پر عملدرامد عارضی طور پر روک دیا ہے۔


فیڈرل جج ولیم آل سپ نے اپنے حکمانے میں یہ بھی کہا ہے کہ انتظامیہ DACAدرخواستوں کی تجدید کےلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دے تاہم یہ حکمنامہ محدود ہے ۔ اس حکمانے کے مطابق وفاقی حکام کسی ایسے امیدوار کی درخواست نہیں وصول کرسکیں گے کہ جنہوں نے کبھی DACAپروگرام کے لئے اپلائی نہیں کیا ۔واضح رہے کہ ڈاکا پروگرام کے تحت امریکہ میں موجود ایسے غیر قانونی تارکین وطن کہ جو کم عمر میں امریکہ لائے گئے تھے ، کو عارضی لیگل سٹیٹس دیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مذکورہ تارکین وطن کو ایسا عارضی لیگل سٹیٹس مزید دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock