واشنگٹن کو اپنی افغان پالیسی کی تعمیل کےلیے پاکستان کے خلاف سرحد پار سمیت کوئی بھی موثر اقدام اٹھا لینا چاہیے۔ امریکی کانگریس کے رکن ایڈم کنزنگر

امریکی کانگریس کے رکن ایڈم کنزنگر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اپنی افغان پالیسی کی تعمیل کےلیے پاکستان کے خلاف سرحد پار سمیت کوئی بھی موثر اقدام اٹھا لینا چاہیے۔ ولسن سینٹر میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کنزنگر نے کہا کہ ‘اگر زیادہ امداد یا کم امداد سے کام بن سکتا ہے تو میرے خیال میں یہ بہتر ہے لیکن ہمیں حتمی طور پر یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ جب ضرورت پڑے گی تو ہم سرحد پار جائیں گے کیونکہ وہ ناکافی کارروائی کررہے ہیں’۔ وہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے ولسن سینٹر کے سربراہ، ڈائریکٹر، اور صدر جین ہرمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔ امریکی ریاست الینوئے سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن رکن پارلیمنٹ نے مشورہ دیا کہ امریکا، پاکستان کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کو سخت ترین بنائے۔

تاریخ اشاعت : 2017-05-27 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock