زرک حمید چوہدری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے نائب صدر مقرر

 

لاہور ، نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت زرک حمید چوہدری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کا وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری کی منظوری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) صفدر نے دی جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹفکیشن مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر نے جاری کیا ۔

 

پارٹی قیادت کی جانب سے توقع کا اظہار کیا گیا کہ زرک چوہدری بطور وائس پریذیڈنٹ یوتھ ونگ کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔


زرک حمید چوہدری جنہوں نے حال ہی میں پاکستا ن کا دورہ کیا ، نے وہاں اپنے قیام کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور خرم روحیل اصغر سمیت پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کیں ، اپنی تقرری پر ان کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔


زرک حمید چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں میں صرف دو سیاسی جماعتیں رہ گئی ہیں ، ایک قائد میاں نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دوسری جماعت میں ہر وہ شامل ہیں کہ جن کا کوئی نظرئیہ نہیں بلکہ وہ صرف میاں نواز شریف کے مخالف ہیں اور یہ سب مخالف پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں ۔ ان مخالفتوں کو عوام گذشتہ الیکشن کی طرح اس الیکشن میں ملک وقوم کے مفاد کے خلاف ذاتی سیاست کرنے پر عبرتناک انجام دے دوچار کریں گے۔

تاریخ اشاعت : 2017-10-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock