پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی امریکی معاون سیکرٹری خارجہ ٹام شینن سے ملاقات

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستا ن کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیویارک میں امریکی معاون سیکرٹری خارجہ ٹام شینن سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کا افغانستان کے حوالے سے موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مستقل اور پائیدار امن کا قیام ، پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انٹر افغان ڈائیلاگ کا آغاز بھی ملک میں امن کے لئے ضروری اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے ملاقات کے دوران امریکی معاون سیکرٹری خارجہ سے کہا کہ پاکستان امریکہ سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت کا حامل تصور کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بعض امریکی بیانات سے پاکستان میں رائے عامہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے تاہم دونوں ممالک داعش کو افغانستان میں شکست دینے سمیت اپنے مشترکہ مقاصد کو ملکر حاصل کر سکتے ہیں  ۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-09-18 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock